غلط خبرپرکوئی نہیں کہتا ہم سے غلطی ہوگئی ہے، چیف جسٹس

پیر 13 مئی 2024 19:04

غلط خبرپرکوئی نہیں کہتا ہم سے غلطی ہوگئی ہے، چیف جسٹس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء ) سپریم کورٹ میں صحافیوں کوایف آئی اے کی جانب سے ہراساں کرنے کے مقدمے میں صحافیوں کے خبروں کے ذرائع پر کھل کر اظہار خیال کیاگیاہے اور چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ غلط خبر پر کوئی معافی تک نہیں مانگتا، کوئی غلط خبر پر یہ نہیں کہتا ہم سے غلطی ہو گئی ہے،پیر کوتین رکنی بنچ کی سربراہی کرتے ہوئے چیف چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہاکہ غلطیاں تو جیسے صرف سپریم کورٹ کے جج ہی کرتے ہیں، بس فون اٹھایا اور صحافی بن گئے کہ ہمارے ذرائع ہیں، کسی کے کوئی ذرائع نہیں ہیں، ہم کچھ کرتے نہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ بس پتھر پھینکتے جاؤ، باہر کے ملک میں ایسا ہوتا تو ہتک عزت کے کیس میں جیبیں خالی ہو جاتیں۔