نیب نے رمضان پیکیج 2016ء تا 2018ء کی انکوائری بند کردی

سبسڈی کی مد میں مالی بیضابطگی ہوئی، آٹا ملز مالکان کی رمضان پیکیج میں بیضابطگی پر تحقیقات کی گئیں

پیر 13 مئی 2024 20:10

نیب نے رمضان پیکیج 2016ء تا 2018ء کی انکوائری بند کردی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے رمضان پیکیج 2016ء تا 2018ء کی انکوائری بند کردی۔ انکوائری بند کرنے سے متعلق چیف سیکریٹری پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا۔

(جاری ہے)

نیب مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے کرپشن کے متعلق جاری تحقیقات بند کرنیکی منظوری دی ہے۔مراسلے میں نیب نے معاملہ کی تحقیقات محکمہ اینٹی کرپشن سے کرانے کی سفارش کردی۔رمضان پیکج 2016 سے 2018 میں سبسڈی کی مد میں مالی بیضابطگی ہوئی، آٹا ملز مالکان کی رمضان پیکیج میں بیضابطگی پر تحقیقات کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :