ا*جماعت اسلامی منارٹی ونگ کے تحت آج یکجہتی غزہ ریلی نکالی جائے گی

ریلی سے منعم ظفر خان، مسلم پرویز، یونس سوہن ایڈوکیٹ خطاب کریں گے، مسیحی، ہندو و سکھ برادری کے افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے

پیر 13 مئی 2024 20:55

ٓکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی کراچی منارٹی ونگ کے تحت منگل 14مئی کو 04بجے شام فوارہ چوک نزدٹرینٹی چرچ، فوارہ چوک تا پریس کلب ’’یکجہتی غزہ ریلی‘‘نکالی جائے گی۔

(جاری ہے)

ریلی سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان،نائب امیر کراچی و نگراں منارٹی ونگ مسلم پرویز، صدر منارٹی ونگ جماعت اسلامی کراچی یونس سوہن ایڈوکیٹ خطاب کریں گے۔ ریلی میں مسیحی، ہندو و سکھ برادری سے وابستہ افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔