کنٹرولر امتحانات کا ٹیم کے ہمراہ ہربنس پورہ امتحانی سینٹر کا دورہ

پیر 13 مئی 2024 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) کمشنر لاہور ڈویژن،چیئرمین بورڈ کی ہدایات کے مطابق انٹرمیڈیٹ پرچہ کمسٹری کنٹرولر امتحانات زاہد میاں نے ہمراہ ٹیم سی ڈی جی ایل بوائز ہائی سکول ہربنس پورہ امتحانی سینٹر نمبر (291)کا دورہ کیا۔ کنٹرولر سکواڈ کے ممبر صدی احمد نے سکول کے نائب قاصد محمد ارشد کو رول نمبر612116کے امیدوار سے مبلغ ایک ہزار روپیہ رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوںپکڑ لیا۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات زاہد میاں نے سپرٹینڈنٹ تعینات ہونے والے عامر سلطان پاشا جو کہ سی ڈی جی ایل بوائز ہائی سکول سلامت پورہ اور ڈپٹی سپرٹینڈنٹ عبدالاحد گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کورے والٹن کو فوری طور پر ریموو کر دیا اور ریزیڈنٹ انسپکٹر اللہ حافظ احسان الحق ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ سی ڈی جی ایل بوائز ہائی سکول ہربنس پورہ کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ۔نائب قاصد محمد ارشد کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کے لیے چیف ایگزیکٹو افیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :