نئی دیابین لانے کی تیاری مکمل ہے، ساتھی اداکارہ کا انکشاف

مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ دیشاواکانی گزشتہ 6 برس سے چھٹیوں پر ہیں

منگل 14 مئی 2024 13:57

نئی دیابین لانے کی تیاری مکمل ہے، ساتھی اداکارہ کا انکشاف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) بھارتی سٹکام تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی اداکارہ جینیفر مستری کا کہنا ہے کہ پرانی دیابین کی جگہ نئی دیابین لانے لانے کی تیاری مکمل کرلی گئی۔ ڈرامے میں اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ دیشاواکانی گزشتہ 6 برس سے چھٹیوں پر ہیں اور اب یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ وہ اس شو کا مزید حصہ نہیں بن پائیں گی۔

اسی ڈرامے میں مسز سوڈھی کا کردار نبھانے والی جینیفر مستری نے انکشاف کیا کہ اس ڈرامے میں دیا جیٹھا لال کیلیے نئی دہلی کی ایک لڑکی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ لڑکی کا گزشتہ 3 برس سے آڈیشن لیا جارہا ہے جبکہ شو کی کاسٹ کے ساتھ اس کا ایک ٹیسٹ شوٹ بھی ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

جینیفر کا کہنا تھا اتنے سالوں کے دوران اب تک اسکا انتخاب اس لیے نہیں ہوسکا کیونکہ اسکی عمر بہت کم تھی اور اسکرین پر عمر کا فرق نظر آنے کا امکان تھا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نئی لڑکی بالکل دیشا جیسی ہیں، بلاشبہ اس کا چہرہ مختلف ہے، مگر آنکھ بند کرکے اسکو سنیں گے تو پتہ ہی نہیں چلے گا کہ آپ دیشا کو سن رہے ہیں یا پھر نئی لڑکی کو۔ واضح رہے کہ گزشتہ بر شو کے پروڈیوسر آست مودی نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وہ شو کے 15 سال مکمل ہونے پر مداحوں کی پسندیدہ دیشا کو واپس لے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :