پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی (پی ایچ اے) فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کمرشل شاپس کی نیلامی 22 مئی کو ہوگی

منگل 14 مئی 2024 14:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی (پی ایچ اے) فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کمرشل شاپس کی نیلامی 22 مئی کو ہوگی ۔قومی خبر رساں ادارے ’’اے پی پی‘‘ کو دستیاب معلومات کے مطابق پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی (پی ایچ اے) فاؤنڈیشن اپنے ریزیڈنسیا پروجیکٹ آئی 16/3 میں واقع 15 دکانیں عوامی نیلامی کے ذریعے فروخت کے لئے پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

پی ایچ اے ذرائع کے مطابق نیلامی کا آغاز اسلام آباد کے ہوٹل میلوڈی میں ہوگا،دلچسپی رکھنے والے فریقین 3 ہزار روپے کی ناقابل واپسی قیمت پر بروشرز حاصل کرسکتے ہیں۔بولی دہندگان کو پیشکش میں حصہ لینے کے لئے 200،000 روپے قابل واپسی جمع کرانا ہوں گے، یہ رقم ناکام بولی دہندگان کو واپس کردی جائے گی بصورت دیگر یہ رقم بولی کی اصل رقم میں شامل کردی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :