سعودی عرب ، قوانین کی خلاف ورزی، 70 ریکروٹمنٹ دفاترکے لائسنس معطل

منگل 14 مئی 2024 14:39

سعودی عرب ، قوانین کی خلاف ورزی، 70 ریکروٹمنٹ دفاترکے لائسنس معطل
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) سعودی عرب کے وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود کی ٹیموں نے سال رواں کے ابتدائی چار ماہ کے دوران افرادی قوت درآمد کرنے والے 24 اداروں کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق جن اداروں کا چالان کیا گیا ان میں سے بیشتر ایسے تھے جنہوں نے گھریلو کارکنوں کے ویزے جاری کرائے اور انہیں اپنا کام کرنے کے لیے آزاد چھوڑ دیا جو کہ قانون شکنی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت کی تفتیشی ٹیموں نے افرادی قوت درآمد کرنے کے قوانین پرعمل نہ کرنے والی 70 ریکروٹمنٹ دفاتر کے لائسنس معطل کرکے ان کے خلاف بھی ادارہ جاتی کارروائی کی۔افرادی قوت درآمد کرنے میں مقررہ وقت سے زیادہ تاخیر کرنے اور صارفین کی شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر بھی 8 اداروں کو سیل کیا گیا جبکہ شکایات کنندگان کی رقوم واپس کی گئی ہیں۔وزارت افرادی قوت کی جانب سے اس حوالے سے ٹول فری نمبر جاری کیا گیا ہے جس پر گھریلو ورکرز کی درامد کرنے میں سامنے آنے والی خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کرایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :