کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر کمی، ماہانہ بنیاد پر نمایاں اضافہ

ملک میں 10 ماہ کے دوران کاروں کے 79595 یونٹس کی فروخت ریکارڈ

منگل 14 مئی 2024 16:04

کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر کمی، ماہانہ بنیاد پر نمایاں اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) ملک میں کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر31 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جولائی 2023 سے لے کراپریل 2024 تک کی مدت میں ملک میں کاروں کے 79595 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کاروں کی فروخت گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 31 فیصدکم ہے گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں کاروں کے 115381 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب اپریل 2024 میں ملک میں کاروں کے 10515یونٹس کی فروخت دیکھنے میں آئی جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 135 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اپریل میں ملک میں کاروں کے 4883 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں کاروں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :