Live Updates

مانانوالہ ،پاکستان بگڑے رئیس زادوں کا ملک،غریبو ںکو جینے کا حق نہیں

تھانہ مانانوالہ کی حدود گاؤں لاگر میں بگڑے رئیس زادوں نے اپنی ہی عدالت لگا لی،کوئی پوچھنے والا نہیں معذور غریب محنت کش کو زبردستی اغواء کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس کارروائی سے گریزاں

منگل 14 مئی 2024 16:07

مانانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) تھانہ مانانوالہ کی حدود گاؤں لاگر میں بگڑے رئیس زادوں نے اپنی ہی عدالت لگا لی، معذور غریب محنت کش کو اسلحہ کے زور پر زبردستی اغواء کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا مانانوالہ پولیس بگڑے زمینداروں کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں واقعات کے مطابق تھانہ مانانوالہ کی حدود گاؤں لاگر میں معزور غریب محنت کش حمید ولد بوٹا جو اپنے گھر میں سویا ہوا تھا کو عبدالغفور عبدالشکور وغیرہ نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر زبردستی اغواء کر لیا اور گھسیٹتے ہوئے صدیق جٹ کی حویلی میں لے گئے جہاں پر پہلے ہی سے اور لوگ بھی موجود تھے جنہوں نے حمید کو الٹا لٹکا دیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کے دونوں بازو ٹوٹ گئے اور وہ بے ہوش گیا ملزمان نے حمید کو موٹر پمپ چوری کرنے کے شبہ میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا مانانوالہ پولیس بااثر بگڑے زمینداروں کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے دیہاتیوں نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی مریم نواز آئی جی پنجاب اور ڈی پی او شیخوپورہ سے فوری کاروکاروائی کا مطالبہ کیا ہے
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات