غیر معیاری آئس لالیز اور چاکلیٹس کے خلاف کارروائی، 40 ہزار جرمانہ عائد

منگل 14 مئی 2024 16:08

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ضلع میانوالی میں غیر معیاری آئس لالیز اور چاکلیٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آئس کریم پروڈکشن یونٹ کو 40ہزارروپے جرمانہ عائد کر دیا۔

(جاری ہے)

پی ایف اے ذرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے محلہ غریب آباد میں موجود آئس کریم پروڈکشن یونٹ کی انسپیکشن کرتے ہوئے 110 کلو گرام ناقص آئس لالیز جبکہ 120 کلو چاکلیٹس تلف کردی اورپروڈکشن یونٹ کو 40 ہزار کا جرمانہ بھی عائدکیا۔مزید کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :