جمہوریہ آذربائیجان کے سفیر حضر فرہادوف کا زرعی یونیورسٹی پشاور کا دورہ

منگل 14 مئی 2024 16:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) جمہوریہ آذربائیجان کے سفیر حضر فرہادوف نے منگل کے روز زرعی یونیورسٹی پشاور کا دورہ کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت ، فیکلٹی ڈینز اور انتظامی آفسران سمیت مئیر پشاور حاجی زبیر علی نےنے گلدستے پیش کرتے ہوئے ان کا پرتباک استقبال کیا۔ ان کی بیگم ترانہ فرہادوف اور پشاور کے مئیر حاجی زبیر علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران یونیورسٹی آمد پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے ان کو خوش آمدید کہا۔یونیورسٹی رجسٹرار ڈاکٹر رضوان احمد نے سفیر حضر فرہادوف اور تمام شرکاء کو یونیورسٹی سے متعلق بریفنگ بھی دی۔اس موقع پر جمہوریہ آذربائیجان کے سفیر حضر فرہادوف نے کہا کہ جغرافیائی اعتبار سے پشاور ہمارے ملک کے قریب ہےاور دل کے بھی قریب ہے، وفاق سمیت خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مختلف منصوبوں میں اشتراک ہے ، آذربائیجان کبھی بھی پاکستان اور ترکی کا تعاون نہیں بھول سکتا، پشاور کی اہمیت ہم انتہائی اہم سمجھتے ہیں ،دونوں ممالک میں بہت کچھ ایسا ہے جو ہم دونوں ممالک مل کر سرانجام دے سکتے ہیں، کئی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دے کر ترقی کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس دورے کا مقصد دونوں برادر زرعی ممالک کے یونیورسٹیوں کے درمیان روابط قائم کرنا ہیں،تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فعال کرے گے،تعلیمی و تحقیقی مقاصد کے حوالے سے زرعی یونیورسٹی پشاور، پاکستان اور آذربائیجان کے یونیورسٹیوں کے درمیان روابط قائم کیا جائے گا، دونوں برادر زرعی ممالک خوراک کی تحفظ میں بھی تعاون کرے گے۔اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر حضر فرہادوف کو یونیورسٹی کے مین لائبریری، ڈیری فارم اور انسٹیٹوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ کا بھی دورہ کرایا جہاں پر مختصر خطاب کے بعد فیکلٹی اور طلباء کی طرف سے سوالات و جوابات کا سیشن ہوا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے ان کو شیلڈز پیش کئے۔ڈین فیکلٹی آف نیوٹریشن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب، ڈین فیکلٹی آف اینمل ہسبینڈری اینڈ وٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن، ڈین فیکلٹی آف کراپ پروڈکشن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین خلیل سمیت فیکلٹی ممبران اور انتظامی آفسران بھی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت کے ہمراہ تھے۔