امریکا میں پاکستانی سفیر کا پاکستان میں بچوں کی تعلیم کے لیے اقرا ء فنڈ کے ساتھ تعاون کا وعدہ
منگل 14 مئی 2024 16:22
(جاری ہے)
اس موقع پر جینیو والش کاکہنا تھا کہ انہوں نے 2005 میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے 2 سال بعد پہلی بار 2007 میں پاکستان کا دورہ کیا جس میں 80 ہزار سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اقرا ءکے اقدام سے متاثر ہو کر انہوں نے 2011 میں معیاری تعلیم تک پائیدار رسائی کے مقصد کے لئے اقرا فنڈ قائم کیا۔ غیر فعال سرکاری سکولوں کو تبدیل کرنے کے لیے اقرا فنڈ کی حکومت کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کے نتیجے میں 20 ویلج سکول قائم کیے گئے ہیں جن میں علاقے کی 234 مقامی خواتین شامل ہیں۔فنڈ نے 94 اساتذہ کی خدمات حاصل کی ہیں جنہیں سکول اور کمیونٹی لیڈرز کے طور پر تربیت اور رہنمائی دی گئی ہے۔ تنظیم نے کامیابی کے ساتھ 4098 طلبا کو اقرا فنڈ سکولوں میں داخل کیا ہے جس میں 26 معذور خاندانوں اور طلبا کی مدد کرنا بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 70 فرسٹ جنریشن کالج اور یونیورسٹی خواتین نے اقرا ءفنڈ سے سکالر شپ حاصل کی ہے۔ انہوں نےپاکستانی سفیر کو بتایا کہ اقرا فنڈ (آئی ایف)نے 12 کلاس رومز اور 4 واش رومز تعمیر کیے ہیں۔ اس نے 55 سرکاری کلاس رومز اور 19 واش رومز کو برقرار رکھنے میں بھی تعاون کیا ہے۔ انہوں نے پاکستانی سفیر کو وادی باشا میں اپنے کام کے بارے میں بھی بتایا جس میں تیسر گاؤں، بیسل اور ڈوکو صابری میں اپنی ترجیحات کا خاکہ پیش کیا گیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے اوپر چلا گیا
-
امریکا کا جدید ترین لڑاکا طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ محفوظ
-
بھارت میں شہابِ ثاقب گرنے سے کھیت میں 5 فٹ گہرا گڑھا پڑگیا
-
سعودی عرب،کنکریٹ کے بلاکوں میں چھپائی منشیات کی بڑی مقدار ضبط
-
شاہ سلمان کی صحت یاب ہونے کے بعد کابینہ کے اجلاس کی صدارت
-
بھارت ،مدھیہ پردیش میں مساجد سے 400 سے زائد لائوڈ سپیکر ہٹا دیے گئے
-
خادم حرمین شریفین کی ہدایت پر امسال ایک ہزار فلسطینیوں کو سرکاری سطح پر حج کرایا جائے گا
-
فرانسیسی پارلیمنٹ میں فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا
-
رفح پرحالیہ حملے کے بعد پالیسی نہیں بدلی ،امریکہ
-
اسرائیل کے انخلا کے احکامات کے بعد تقریبا 10 لاکھ شہری رفح شہر سے بے گھر ہوئے ،اقوام متحدہ
-
عام شہریوں کا تحفظ کیا جائے، رفح حملے کے بعد بائیڈن کا اسرائیل سے مطالبہ
-
نیٹو ہمارے خلاف جوہری حملوں کی مشق کررہا ہے، روس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.