سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں زیرو پریڈ لازمی کردیاگیا

منگل 14 مئی 2024 16:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) حکومت پنجاب کے سموگ اور ڈینگی کے تدارک کے لئے اقدامات، سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں زیرو پریڈ لازمی کردیاگیا۔حکومت پنجاب نیسموگ اور ڈینگی کے تدارک کے لئے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں زیرو پریڈ لازمی کردیا۔

(جاری ہے)

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا ہے ۔سموگ اور ڈینگی سے آگاہی سے متعلق کلاس رومز میں بینرز اور پوسٹر لگائے جائیں گے۔زیرو پریڈ سے متعلق سو فیصد سرگرمیوں کی تصاویر محکمہ کو بھجوائی جائیں گی۔سکولوں میں پلے گراونڈز، ٹائلٹ، پانی کی ٹینکیوں اور چھتوں کی صفائی لازمی کرائی جائے گی۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔