ویمن ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی ٹاپ ٹین پوزیشن میں کوئی پاکستانی جگہ نہ بنا سکا

منگل 14 مئی 2024 16:33

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ویمن پلیئرز کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ابتدائی 10 پوزیشن میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا۔بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کی بیتھ مونی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلیا کی ہی تھالیہ مک گرا دوسرے اور ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیو کی تیسری پوزیشن ہے۔

(جاری ہے)

ویمن ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں انگلینڈ کی سوفی ایکلسٹن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کی دیپتی شرما کی دوسری اور پاکستان کی سعدیہ اقبال کی تیسری پوزیشن ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ویمنز آل رانڈرز رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ایمیلا کر دوسری اور آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر کی تیسری پوزیشن ہے۔