پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے کائونٹی گرائونڈ، نارتھمپٹن میں ٹریننگ کا آغاز کردیا

منگل 14 مئی 2024 16:33

نارتھمپٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے کانٹی گرانڈ، نارتھمپٹن میں ٹریننگ کا آغاز کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث کھلاڑی انڈور ٹریننگ میں حصہ لے رہی ہیں،کھلاڑی کوچز کی نگرانی میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے تک ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 17 مئی کو کانٹی گرانڈ میں کھیلا جائے گا۔انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :