رانا مشہود احمد خان سے ڈاکٹر محمد نظام الدین اور ندیم مجتبیٰ کی ملاقات
منگل 14 مئی 2024 17:35
(جاری ہے)
ڈاکٹر محمد نظام الدین نے تعلیمی شعبے میں اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر ملازمت میں مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اعلیٰ تعلیمی نصاب میں اصلاحات کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے طلباکو عملی مہارتوں اور قابلیت سے آراستہ کرنے میں یونیورسٹیوں کے اہم کردار پر زور دیا جو ان کے ملازمت کے مواقع میں اضافہ کرتے ہیں اور قومی ترقی کے اہداف میں حصہ ڈالتے ہیں۔ ندیم مجتبیٰ نے تعلیمی پالیسیوں اور نصاب کے ڈیزائن کی تشکیل میں صنعتی تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے یونیورسٹیوں کو نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تعلیمی پروگرام صنعت کے تقاضوں کے مطابق ہوں اور طلباء میں جدت اور کاروباری صلاحیت کو فروغ دیں۔شرکاء نے تعلیمی ایمرجنسی کے مختلف پہلوؤں پر بات کی، جن میں معیاری تعلیم تک رسائی، اساتذہ کی تربیت، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، اور ڈیجیٹل خواندگی کے اقدامات شامل ہیں۔چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے پاکستان میں تعلیم کے معیار اور مطابقت کو بڑھانے والے اقدامات کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے تعلیمی ایمرجنسی کی وجہ سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے اور ہر پاکستانی کی معیاری تعلیم تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت، تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔اجلاس میں تعلیمی ایمرجنسی سے متعلق اور تعلیمی شعبے میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے قابل عمل سفارشات تیار کرنے کے لئے جاری تعاون اور مکالمے کے عزم ظاہر کیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سرگودھا پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار
-
مجھے نوجوانوں سے بڑی توقعات ہیں ، ملک کی خوشحالی میں ان کا بڑا کردار ہوگا، گورنرسندھ
-
ایرانی صدر شہید ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے بڑے لیڈر تھے، گورنر سندھ
-
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات
-
حکومت پنجاب کی طرف سےعوامی فلاح وبہبودکےلیےکیےجانےوالےاقدامات کےثمرات عوام تک پہنچانےاشدضروری ہیں،شیخ آفتاب احمد
-
گورنر سندھ کا گرومندر پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس، واقعہ کی رپورٹ طلب
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکی زیرصدارت انسداد منشیات سے متعلق اہم اجلاس کا انعقاد
-
گورنر سندھ نے گرومندر پر فائرنگ واقعہ کا نوٹس لے لیا
-
ایرانی صدر شہید ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے بڑے لیڈر تھے، گورنر سندھ
-
ایم کیو ایم پاکستان میں موجود تمام شہریوں کے مساوی حقوق کی سب سے بااثر آواز ہے ِسید مصطفی کمال
-
امن امان کی بگڑتی صورتحال پر سندھ حکومت اور سندھ پولیس کو شرم آنی چاہیے،حلیم عادل شیخ
-
شاہی سید اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.