فرانس میں 77 واں سالانہ کانز فلمی میلہ اپنے پورے آب و تاب کے ساتھ شروع

منگل 14 مئی 2024 18:07

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) فرانس میں 77 واں سالانہ کانز فلمی میلہ اپنے پورے آب و تاب کے ساتھ شروع ہو گیا ۔14 مئی سے شروع ہونے والا سنیما اور فلم سازی کے فن کا یہ شاندار میلہ 25 مئی تک لومیئر گرینڈ تھیٹر میں جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق لیجنڈری امریکی اداکارہ میریل سٹریپ میلے کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی تھیں ،اس مرتبہ کانز میلے کی جیوری کی صدر باربی فلم کی ہدایت کار گریٹا گیروِگ ہیں جبکہ جیوری کے دیگر ارکان میں للی گلیڈ سٹون ،ترک سکرین رائٹرایبرو شیلان،فرانسیسی اداکارہ ایوا گرین،لبنانی ہدایتکار نادین لباکی ،سپنی ہدایتکار جے اے بیونا،اطالوی اداکار پیر فرانکو فاوینو ،جاپانی ہدایتکار ہیرو کازو کورے ایڈ ا اور فرانسیسی اداکار عمر شے شامل ہیں ۔

77 واں سالانہ کانز فلمی میلہ کے سب سے بڑے اعزاز پام ڈی اور کے لیے میں اس مرتبہ فلم ایملیا پرز،میگالوپولس،دی سبسٹنس،برڈ ،کائنڈ ز آف کائنڈنیس اور دی اپرینٹس کے درمیان کانٹے دار مسابقت متوقع ہے۔ \932