پاکستان کو بحران کی کیفیت سے نکالنے کے لئے پاکستانی بن کر سوچنا ہے، اعظم نذیرتارڑ

منگل 14 مئی 2024 18:35

پاکستان کو بحران کی کیفیت سے نکالنے  کے لئے پاکستانی بن کر سوچنا ہے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ پاکستان کو بحران کی کیفیت سے نکالنے کے لئے پاکستانی بن کر سوچنا ہے،کابینہ اجلاس میں ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے اقدامات پر بات ہوئی۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ خط کے معاملہ میں ایک تاثر عام کیا گیا کہ عدلیہ کے اختیارات میں مداخلت ہو رہی ہے،خط کا معاملہ عدالت میں ہے، اس پر زیادہ بات نہیں کر سکتے،اللہ تعالیٰ ہمیں اس ملک کے لئے مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کی قوت عطا فرمائے،سوشل میڈیا کے حوالے سے اتھارٹی کے قیام کا معاملہ بھی اجلاس میں زیر بحث آیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آج اتحاد و نگانگت کی ضرورت ہے ، اس بحرانی کیفیت سے نکلنے کے لیے ہم سب کو مل کر چلنے کی ضرورت ہے ۔