امریکی فوجی افسر نے فلسطینیوں پر جاری مظالم کیخلاف استعفی دیدیا

منگل 14 مئی 2024 21:59

واشنگٹن((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) ) امریکی فوج کے انٹیلی جنس کے آفیشل نے غزہ جنگ پر اپنے عہدے سے ہی استعفی دے دیا ہے، جبکہ ساتھ ہی وضاحتی بیان بھی جاری کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ملٹری انٹیلی جنس میں شامل اعلی فوجی افسر نے غزہ پر جاری جنگ کے باعث مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

سابق امریکی فوجی افسر کے بیان کے مطابق نومبر میں دیے گئے استعفی کی وجہ یہ ہے کہ وہ اخلاقی طور پر زخمی ہو گئے۔

جبکہ سابق فوجی افسر نے امریکہ کی اسرائیلی سپورٹ پر تنقید کی اور فلسطینیوں کو تکلیف پہنچانے پر افسردگی کا بھی اظہار کیا۔تاہم فوجی ترجمان کی جانب سے بھی ردعمل میں کہنا تھا کہ ملازم کا مستعفی ہونا روزمزہ کا معمول ہے، جبکہ ملازمین کسی بھی وجہ سے استعفی دے سکتے ہیں۔