سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے کیس میں چھٹا ملزم بھی گرفتار

منگل 14 مئی 2024 22:06

سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے کیس میں چھٹا ملزم بھی گرفتار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) بالی ووڈ کے سپر سٹار اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے کیس میں ملوث چھٹے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس گرفتار ملزم کا تعلق بھی لارینس بشنوئی گروپ سے ہے۔

(جاری ہے)

34 سالہ ہرپال سنگھ کو ہریانہ سے ممبئی کرائم برانچ کی ایک ٹیم نے حراست میں لیا۔رپورٹس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد ممبئی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے ممبئی میں گزشتہ ماہ سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہوگئے تھے۔