خضدار کرکٹ چیمپئنز لیگ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر
منگل 14 مئی 2024 22:19
(جاری ہے)
پاک فوج ملک کو محفوظ بنانے اور فلاحی کام کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے، بلوچستان کے ضلع خضدار میں 3 مئی 2024 ء سے شروع ہونے والی خضدار کرکٹ چیمپئنز لیگ شاندار تقریب کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا ، پاک فوج کے تعاون سے منعقدہ اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں 14 ٹیموں نے حصہ لیا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، خضدار کرکٹ چیمپئنز لیگ کا فائنل خضدار سلطانز اور حب ہیروز کے درمیان کھیلا گیاجو خضدار سلطانز نے جیت لیا، اختتامی تقریب میں فاتح ٹیم، رنراپ، مین آف دی میچ اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے، تقریب کے مہمان خصوصی پرنس آف قلات شہزادہ محمد احمدزئی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، خضدار کرکٹ چیمپئنز لیگ کی اختتامی تقریب میں بلوچستان بھر سے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پاک فوج کے کھیل اور تفریح کے اقدامات کو سراہا، ضلعی سطح پر ایسی صحت مندانہ تقریبات سے جہاں نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا وہاں نوجوان مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینگے جبکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں میں بلوچستان کی نمائندگی کے مواقع فراہم ہونگے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
باسکٹ بال ٹورنامنٹ : پنجاب رینجرز اور اسلام آباد نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
-
انٹرمیڈیا ویلکم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ جیو نیوزنے اپنے نام کرلیا
-
آئرلینڈ کی ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو ہرا سکتی ہے ، روبن اتھاپا کا دعوی
-
راجیو رام اور جو سیلسبری فرنچ اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے دوسرے رائونڈ میں داخل
-
باربورا اور لورا نٹالی ،فرنچ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلزکے دوسرے رائونڈ میں داخل
-
بابر اعظم بطور کپتان 2500 ٹی ٹونٹی رنز مکمل کرنے والے پہلے قائد بن گئے
-
فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،آریاناسبالینکا، ایلینا ریباکینا،میڈیسن کیز اور ایلیس مرٹینز نے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنالی
-
نوویک جوکووچ اورالیگزینڈرزویروف اور ڈینیئل مدویدیف فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے
-
میموریل اوپن گالف ٹورنامنٹ 6جون سے امریکا میں شروع ہوگا
-
ابراراحمد کا پہلی بارامریکی کرکٹ لیگ سے معاہدہ طے
-
شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سنچری مکمل کرلی
-
نتاشا کے ساتھ رہنے کے لیے بہت صبر کی ضرورت ہے، ہاردیک پانڈیا پرانا انٹرویو وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.