چیچہ وطنی،زرعی اراضی کے تنازعہ پربیوی اورساس کو قتل کرکے فرار ہونیوالا ملزم گرفتار

منگل 14 مئی 2024 22:22

چیچہ وطنی،زرعی اراضی کے تنازعہ پربیوی اورساس کو قتل کرکے فرار ہونیوالا ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) چیچہ وطنی پولیس بہادر شاہ نے بیوی اور ساس کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ڈی پی او آفس کے مطابق چند روز قبل بہادر شاہ کے علاقہ میں ملزم خالد نے زرعی اراضی کے تنازعہ پر اپنی بیوی اور ساس کو فائرنگ کرکے موت کی نیند سلادیا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم واردات کے بعد اسلحہ سمیت فرار ہوگیا تھا،پولیس نے ملزم کی لوکیشن ٹریس کرکے اسے اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جس نے ساس اور بیوی کے دوہرے قتل کے جرم کا اعتراف بھی کرلیا،پولیس نے ملزم کیخلاف پہلے ہی دوہرے قتل کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔