دیر لوئر،تیمرگرہ جیل میں تین روزہ سپورٹس میلہ اختتام پذیر

منگل 14 مئی 2024 22:23

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ میں تین روزہ سپورٹس گالا اختتام پذیر ہوگیا۔سپورٹس کا مقصد قیدیوں کو ذہنی نشوونما اور ایک دوسرے کیساتھ خوشیاں بانٹنے ہے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ نے جیل کے اندر قیدیوں کے لئے تین روزہ سپورٹس گالا کا اہتمام کیا جس میں کرکٹ،والی بال اوربیڈ منٹن کے مقابلے منعقد ہوئے،سپورٹس مقابلوں میں قیدیوں نے بھر پور حصہ لیا اختتامی تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر رائے مظہر اقبال،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رایٹس طارق حسین کے علاوہ جیل سپرٹنڈنٹ ریاض مومند نے شرکت کی اور سپورٹس گالا میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر قیدیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پرجیل سپرٹنڈنٹ ریاض مومند نے کہاکہ جیلیں کاٹنے زندگی کا حصہ ہے انسان کو اپنی غلطیوں کا احساس ہوتاہے، قیدیوں کی فلاح وبہبود کیلئے جیل انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لار ہی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :