پاکستان کوسٹ گارڈز کا منشیات اور سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون،بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاسمیت ایرانی پٹرول ضبط

منگل 14 مئی 2024 22:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کی ہدایت پر پاکستان کوسٹ گارڈز نے منشیات اورسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 12970 کلوگرا م سپاری ، 3049 پیکٹ گٹگا مکس، 1524 پیکٹ سگریٹ ، 1543 کلوگرام کپڑا مکس، 206 بنڈل نیٹ کا کپڑا قبضے میں لے لیا۔ پاکستان کوسٹ گارڈز نے ساحلی پٹی پر خصوصی آپریشن میں بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء کو ضبط کر لیا۔

(جاری ہے)

ضبط شدہ اشیاء میں ڈیری و بیکری مصنوعات ، گروسری کی دیگر اشیاء، خشک میوہ جات ، میک اپ کا سامان ، کوکنگ آئل ، کراکری ، الیکٹرانک آلات، سپیڈ بوٹس اور مختلف گاڑیاں بھی شامل ہیں ۔ کارروائی کے دوران انجن آئل ، ایرانی پیٹرول اور ڈیزل بھی ضبط کیا گیا ہے ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ منشیات اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے،منشیات اور سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کیا جائے کیونکہ سمگلنگ سے ملکی صنعت اور معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے،ان کا کہنا ہے کہ سمگلر مافیا کی سرکوبی ضروری ہے، منشیات کی خرید و فروخت کے خلاف ہر سطح پر کارروائی کی جائےتاکہ نئی نسل کو منشیات سے بچایا جاسکے۔