بحرین ایکسچینج کمپنی کویت کی جانب سے جیتنے والے خوش نصیب پاکستانی کے لیے 50 گرام سونے کا سکہ

M.Irfan Shafiq محمد عرفان شفیق منگل 14 مئی 2024 19:23

بحرین ایکسچینج کمپنی کویت کی جانب سے جیتنے والے خوش نصیب پاکستانی کے ..
کویت(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مئی۔2024ء) بحرین ایکسچینج کمپنی کویت کی جانب سے 50 گرام گولڈ کے میگا ڈرا کے لکی ونر کا اعلان کیا گیا جو کہ کویت میں مقیم پاکستانی محمد لطیف محمد جان کے نام رہا۔محمد لطیف کو بحرین ایکسچینج کمپنی کویت کی جانب سے پُر وقار تقریب میں سونے کا سکہ پیش کیا گیا۔اس موقع پر بحرین ایکسچینج کمپنی کویت کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میتھیو ورگیس، شعبہ مارکیٹنگ سے توفیق اور بحرین ایکسچینج کمپنی کویت کے بزنس ڈیولپمنٹ آفیسر سلمان خان موجود تھے۔

جیتنے والے خوش نصیب محمد لطیف نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں پہلے تو یقین ہی نہیں ہوا لیکن بعد میں پتہ چلنے پر ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی اور میگاڈرا میں سونے کا سکہ جیت کر وہ بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ ہمیشہ سے بحرین ایکسچینج کمپنی کویت کے ذریعے ہی پاکستان میں اپنے پیاروں کو پیسے بھیجتے ہیں اور بحرین ایکسچینج کمپنی کویت کی سروسز قابل تحسین ہیں۔

وہ اپنے تمام احباب اور دوستوں کو یہی مشورہ دیتے ہیں کہ وہ بھی بحرین ایکسچینج کمپنی کویت سے ہی پیسے بھیجیں جو کہ فوری طور پر بنک میں ترسیل ہوجاتے ہیں۔ بحرین ایکسچینج کمپنی کویت کی یہ آفر 22 جنوری 2024 سے شروع ہوئی تھی جو کہ 30 اپریل تک جاری رہی۔ بحرین ایکسچینج کمپنی کویت کے ذریعے پاکستان میں رقم فوری ترسیل ہو جاتی ہے اور انکی سروسز بنک کے علاوہ آپکے موبائل پر بھی دستیاب ہیں۔