یوتھ افئیرزاینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب اورپاکستا ن سا ئیکالوجیکل ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے سپورٹس سا ئیکالوجی کے حوالے سے سمینار

ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی ہدایت پر سپورٹس سائیکالوجی سمینارکا انعقاد کیا گیا

منگل 14 مئی 2024 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی ہدایت پریوتھ افئیرزاینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب اورپاکستا ن سا ئیکالوجیکل ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے سپورٹس سا ئیکالوجی کے حوالے سے سمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں اولمپئن خواجہ جنید،پاکستا ن سا ئیکالوجی ایسوسی ایشن کی صدر ڈاکٹررافعہ رفیق پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن میڈیکل کمیٹی کے سیکرٹری ڈاکٹر اسد عباس انٹرنیشنل کرکٹ امپائرراشدریاض، پروفیسرڈاکٹر رخسانہ ،ڈاکٹر نائلہ انجم، پروفیسر ڈاکٹرشیخ سعید،سیکرٹری پاکستا ن سا ئیکالوجی ایسوسی ایشن عرفان کسانہ، ڈائریکٹر یوتھ افئیرز رانا ندیم انجم،ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر، ڈاکٹر نائلہ ا نجم،ڈاکٹر امجدطفیل،ڈاکٹر شاہدہ بتول اورکھلاڑیوں اور طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

سابق وائس چانسلر ڈاکٹر نجمہ نجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس سائیکالوجی میںکھلاڑیوں کو اپنی ڈپریشن کو کس طرح کنٹرول کرنا چائیے،سپورٹس میں سائیکالوجی کی بہت اہمیت ہے ،کھلاڑیوں میں جذبات کو کنٹرول کرنے کی مہارت اور تکنیک ضروری ہیں کھلاڑیوں کو مضبوط اعصاب کے ساتھ کھیلنا چائیے،اولمپئن خواجہ جنیدنے پینل ڈسکشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی کو کھیل میں مشکل صورتحال سے نمٹنے کی ٹریننگ ضروری ہے اس طرح کے سمینار کا انعقاد زیادہ سے زیادہ ہونا چائیے تاکہ کھلاڑیوں کو کھیل کے سائیکالوجی پہلو کی بھی انفارمیشن ملے،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن میڈیکل کمیٹی کے سیکرٹری ڈاکٹر اسد عباس نے اس موقع پر کہا ہے کہ سپورٹس سائیکالوجی پر کھلاڑیوں کو ضرور ٹریننگ دینی چائیے کیونکہ بہترین کھلاڑی اعصابی طور پر مضبوط ہوتا ہے ۔

ڈاکٹر امجدطفیل نے اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہر معاشرے میں سپورٹس کی بہت زیادہ اہمیت ہوتی ہے،کھلاڑیوں کے کھیل کو بہترکرنے کے لئے سائیکالوجی کی تربیت ضروری ہے، یوتھ افئیرزاینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے تربیتی سمینار کا انعقاد بہترین ہے۔ ڈائریکٹر یوتھ افئیرز رانا ندیم انجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی ہدایت پر سپورٹس سائیکالوجی تربیتی سمینار کا انعقاد کیا گیاہے،اس کا مقصد کھلاڑیوں کو اعصابی طور پرمضبوط بنانا ہے،تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء الرحمان ،ڈاکٹر عفیفہ ،ڈاکٹر رومی خالد ودیگر شریک تھے ڈائریکٹر یوتھ افئیرز رانا ندیم انجم ،ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر، اولمپئن خواجہ جنیدنے تمام مہمانوں کو سوئینرزدئیے اور سمینار میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور شرکاء کو بھی سرٹیفکیٹس دئیے گئے۔