تیسرا ٹی ٹونٹی ، آئرلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے بڑا ہدف دیدیا

شاہین آفریدی کی تین وکٹیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 14 مئی 2024 20:37

تیسرا ٹی ٹونٹی ، آئرلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے بڑا ہدف دیدیا
ڈبلن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 مئی 2024ء ) تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ڈبلن سٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ آئرلینڈ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر178 رنز بنائے، آئرلینڈ کی جانب سے اینڈے 35 رنز بنا کر عباس آفریدی کا شکار بنے،روز ایڈائر 7 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے، لورکین ٹکر73 رنز بناکر صائم ایوب کی گیند پر آؤٹ ہوئے، نیل روک 4 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، جارج دوکریل6 رنز بناکر محمد عامر کا شکار بنے، کیمفر1 رن بناکر عباس آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، مارک ایڈائر1 رن بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار اسپیل کرتے ہوئے 14 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں جبکہ عباس آفریدی نے دو وکٹیں اپنے نام کیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان 7 وکٹوں سے فاتح رہا تھا۔ آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم چار ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کے لیے انگلینڈ روانہ ہوگی جہاں 22 سے 30 مئی تک میچز شیڈول ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے امریکا روانہ ہوگی۔ پاکستانی ٹیم بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفریدی، حسن علی، عباس آفریدی، محمد عامر پر مشتمل ہے جب کہ آئرلینڈ کی ٹیم میں مارک ایڈیئر، راس ایڈیئر، اینڈریو بالبرنی، کرٹس کیمفر، جارج ڈوکریل، گراہم ہیوم، نیل راک، ہیری ٹییکٹر، لورکن ٹکر ، بین وائٹ، کرگ ینگ شامل ہیں۔