ٍمہمند میں 13 مئی سے 25 مئی تک بچوں کو 12 بیماریوں سے بچا کی حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم جاری

منگل 14 مئی 2024 20:40

…پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) مہمند میں 13 مئی سے 25 مئی تک بچوں کو 12 بیماریوں سے بچا کی حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم جاری ہے ۔ پیدائش سے لیکر دو سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائے گی ۔ جس کیلئے 99 ماہر ویکسینٹرز کے ٹیمیں مقرر کیے گئے ہیں۔ علما کرام۔ علاقائی مشران اور میڈیا کے ذریعے مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

ان کی تعاون کی ضرورت ہے۔ ضلع مہمند کے محکمہ صحت کے ایف ایس ایم او ڈاکٹر پرویز خان نے کہا ہے ضلع بھر کے 48 ولیج کونسلوں میں 12 مہلک بیماریوں سے بچا کیلیے یونیسیف اور ضلع انتظامیہ کی تعاون سے محکمہ صحت مہمند نے 13 مئی سے 25 مئی تک بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کی مہم جاری ہے پیدائش سے دو سال تک کے عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کا مہم شروع کیا ہے جس میں 8 ہزار تک کے بچوں کو ٹیکہ جات لگانے کی ٹارگٹ مقرر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس کیلئے 99 ماہر ویکسینٹر کی ٹیمیں مقرر کیے گئے ہیں جس کیلئے حجروں، مسجدوں اور سنٹرز کو لوگ اپنے بچوں کو لائیں گے اور بچوں کو ٹیکے لگائے جائینگی ڈاکٹر پرویز کا کہنا تھا کہ اس میں زیادہ عمر کے ڈیفالٹر بچے بھی شامل ہے جس کو کسی وجہ سے ٹیکے رہ گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ مہم اور ٹیکے لگانا بہت ہی ضروری ہے تاکہ کم عمر بچے اس خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہے۔

ڈاکٹر پرویز نے بتایا کہ آبادی کے لحاظ سے ضلع مہمند میں بھی زیادہ بچے پیدا ہوتے ہیں جس کیلئے محکمہ صحت نے قریبی ہسپتالوں میں حفاظتی ٹیکہ جات کے سنٹر قائم کیے ہیں والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں کو قریبی سنٹر لاکر حفاظتی ٹیکہ ضرورلگائے۔انہون نے مقامی علما کرام ، علاقہ مشران اور میڈیا سے اپیل کی ہے کہ اس مہم کو کامیاب کرانے کیلئے محکمہ صحت سے تعاون کریں تاکہ ہمارے بچے اس مہلک بیماریوں سے محفوظ ہوسکے ضلعی انتظامیہ پشاور نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ایمرجنسی انٹری گیٹ کے اطراف میں پارکنگ پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی۔۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔

متعلقہ عنوان :