Live Updates

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کل بدھ تک ملتوی

منگل 14 مئی 2024 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کل بدھ تک ملتوی کر دی ۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کی خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شکایت دائر کرنے میں تاخیر اور عدت کی مدت کے قانونی نکات پر بات کروں گا، عدت کے دوران نکاح کے سٹیٹس پر بھی دلائل دوں گا، عدت کیس میں ٹیکنیکل گرائونڈز پر شکایت کنندہ نے شکایت واپس لی،محمد حنیف کی شکایت عدالت نے دائرہ اختیار کی بنیاد پر خارج کردی تھی، سی آر پی سی کا سیکشن 177 دائرہ اختیار کے حوالے سے بات کرتا ہے،۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی شادی کے 10 دن کے اندر لاہور سے اسلام آباد شفٹ ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

اس دوران وکیل نے عدت کیس میں گواہوں پر ہونے والی جرح عدالت میں پڑھتے ہوئے کہا نکاح کے گواہان نے عدالت کے سامنے بتایا یہ نکاح غیر قانونی طور پر ہوا۔ جج شاہ رخ ارجمند نے وکیل سے پوچھا آپ کو کو دلائل کے لیے مزید کتنا وقت چاہیے ہوگا۔ رضوان عباسی بولے مجھے دلائل کے لیے مزید ایک گھنٹہ درکار ہوگا۔ سلمان اکرم راجہ بولے میری استدعا ہے کہ کل سن لیا جائے، کل کے دن مجھے کسی بھی وقت صرف 20 منٹ کا وقت دے دیجیے۔ رضوان عباسی بولےکل میں موجود نہیں ہوں گا، کل ان کو سن لیں اس کے بعد میری حاضری تک سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات