جے یوآئی کے ایک وفدکی ڈپٹی کمشنر ظہور علی مری سے ضلعی امیر کی قیادت میں ملاقات

جیکب آباد کے پینے کا پانی 70 فیصد آرسنک سے بھرا ہوا ہے جو پینے کے قابل نہیں ہے، واٹر میگا اسکیم سے عوام کو صاف اور میٹھا فراہم کیا جائے، ڈاکٹر اے جی انصاری

منگل 14 مئی 2024 22:05

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) جمعیت علماء اسلام کے ایک وفد نئے ڈپٹی کمشنر جیکب آباد ظہور علی مری سے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں ملاقات کی، وفد نے شہر کے مسائل پر 12 نکاتی میمورنڈم تحریری پیش کیا، وفد نے کہا کہ جیکب آباد کے پینے کا پانی 70 فیصد آرسنک سے بھرا ہوا ہے جو پینے کے قابل نہیں ہے، 2 ارب روپے کی واٹر میگا اسکیم سے عوام کو صاف اور میٹھا فراہم کیا جائے، جیکب آباد ایشیا کا گرم ترین علاقہ ہے، سرد علاقوں میں سردی کے باعث خصوصی رعایت دی جاتی ہے اس لیے جیکب آباد میں بھی بجلی میں رلیف دیکر لوڈ شیڈنگ فری زون قرار دیا جائے۔

وفد نے کہا کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ اورجان بوجھ کر پریشر کم اور کھانے پکانے کے وقت پر گیس بند کرکے بزنس کو تباہ کردیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ڈرینیج سسٹم خراب ہونے سے بیچ شہر سمیت اہم راستوں پر گندگی اور گندے پانی سے تالاب کا سماں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

جے یو آئی وفد نے کہا کہ نادرا آفیس شہر سے 5 کلو میٹر دور ہے جس سے لاکھوں شہری سخت تکلیف میں ہیں نادرا کی شہر میں برانچ کھولی جائے۔

آبادی کے بڑھنے کے باعث شہر کو ٹریفک کے لیے ون وے کیا جائے وفد میں حافظ میر محمد بنگلانی، انجینئر حماداللہ انصاری، چاکر خان جکھرانی، نور خان، تاج امروٹی اور دیگر بھی شامل تھے،وفد نے شکایت کی کہ سول اور جمس جیسی میگا ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ہے، ہوٹلوں پر آئس، شراب اور کیمیکل سے تیار کردہ دودھ کی چائے بند کیا جائے۔ جیکب آباد میں یونیورسٹی اور جمس میں میڈکل کالج، نرسنگ کالج اور پیرا انسٹیٹیوٹ کھولنے کیلئے عملی کوشش کی جائے، ڈپٹی کمشنر نے مسائل پر ہنگامی طور پر مختلف اداروں کے اجلاسوں کو طلب کرنے کی ہدایت دی اور یقین دلایا کہ شہریوں کے تعاون سے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔