جمعیت علمائے اسلام صوبہ پنجاب کا اہم اجلاس آج ہوگا،ترجمان جے یو آئی پنجاب

منگل 14 مئی 2024 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) جمعیت علما اسلام صوبہ پنجاب کی مجلس عاملہ اور جنوبی پنجاب و مضافات کے ضلعی امرا و نظما کا مشترکہ اجلاس کل 15مئی بروز بدھ جامعہ قاسم العلوم گلگشت کالونی ملتان میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت امیر جے یو آئی پنجاب مولانا سید محمود میاں کریں گے جبکہ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ صوبائی ترجمان حافظ غضنفر عزیز نے بتایا کہ اجلاس میں مجموعی تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور یکم جون کو مظفرگڑھ میں عوامی اسمبلی کے حوالے سے لائحہ عمل کا تعین ہوگا اور سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن اس سلسلے میں خصوصی ہدایات جاری کریں گے۔