لاہور میں لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے والا دھرلیا گیا

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی کارروائی، لیڈی ڈاکٹر قانونی بکھیڑوں بچنے کیلئے شکایت سے گریزاں تھی

بدھ 15 مئی 2024 17:19

لاہور میں لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے والا دھرلیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) لاہور میں ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے بروقت کارروائی کرکے لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے والے کو گرفتار کرلیا۔ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو خاتون کو ہراساں کرنے کے حوالے سے کال موصول ہوئی تھی۔ پولیس کو بروقت بھیجنے کے نتیجے میں ملزم دھرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر تھانے اور عدالت کے چکر کاٹنے سے بچنا چاہتی تھی اس لیے ہراساں کرنے والے کے بارے میں پولیس کو کچھ بتانے سے گریزاں تھی۔ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے ہسپتال میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس پارٹی نے لیڈی ڈاکٹر سے شکایت وصول کرکے اس کے بنیاد پر ملزم کو گرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :