کینیڈا کے جنگلات کی آگ نے تیل کی پیداوار والے علاقوں کو خطرے میں ڈال دیا

بدھ 15 مئی 2024 17:24

کینیڈا کے جنگلات کی آگ نے تیل کی پیداوار والے علاقوں کو خطرے میں ڈال ..
اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) کینیڈا کے جنگلات کی آگ نے تیل کی پیداوار والے علاقوں کو خطرے میں ڈال دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق البرٹا کے علاقے فورٹ میک مرے سے 6 ہزار افراد کا انخلا کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا تھا کہ برٹش کولمبیا میں فورٹ نیلسن کے قریب لگی جنگلات کی آگ بے قابو ہو گئی ہے۔کینیڈا کی جنگلات کی آگ کا دھواں امریکی ریاستوں تک پھیل رہا ہے۔مونٹانا، ساتھ ڈکوٹا، نارتھ ڈکوٹا سمیت کچھ امریکی ریاستوں میں ہیلتھ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :