ایران میں جمعہ اور ہفتہ ویک اینڈ ہوں گے، پارلیمان کی منظوری

DW ڈی ڈبلیو بدھ 15 مئی 2024 16:00

ایران میں جمعہ اور ہفتہ ویک اینڈ ہوں گے، پارلیمان کی منظوری

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مئی 2024ء) ایرانی پارلیمنٹ نے تمام سرکاری ملازمین کے لیے کام کے ہفتہ واری اوقات میں تبدیلیوں کی منظوری دیتے ہوئے جمعے اور ہفتے کے دنوں کو اختتام ہفتہ قرار دیا ہے۔ بدھ کے روز ایرانی پارلیمنٹ کی طرف سے دی گئی اس منظوری کے بعد اتوار سے جمعرات کے دوران 40 گھنٹے کام کرنے والا ہفتہ قائم کیا جائے گا۔

اس قانون سازی کو ابھی ملکی آئینی نگران کونسل کی جانب سے قبولیت کی ضرورت ہے۔

ایران میں اس وقت ہفتے میں کام کے لیے 44 گھنٹے مختص ہیں جبکہ جمعرات کو آدھے دن اور جمعے کو مکمل چھٹی ہوتی ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کے مطابق اس تبدیلی پر پارلیمنٹ میں گرما گرم بحث ہوئی اور 136 قانون سازوں نےکام کے اوقات اور اختتام ہفتہ کے دنوں کی تبدیلی کے حق میں ووٹ دیا جب کہ 66 نے اس کی مخالفت کی اور تین اراکین غیر حاضر رہے۔

(جاری ہے)

ماہرین اقتصادیات نے خبردار کیا تھا کہ جمعرات اور جمعے کے اختتام ہفتہ کے متبادل سے زیادہ تر بین الاقوامی لین دین کو ہفتے میں تین دن تک محدود کرکے ایران کی تنہائی مزید بڑھ جانے کا خدشہ ہے۔ لیکن کچھ علماء نے جمعے اور ہفتے کواختتام ہفتہ کے دنوں کے طورپر دیکھنے کے حامیوں پر مغربی دنیا کی یہودی۔عیسائی روایات سے رہنمائی لینے کا الزام لگایا ہے۔ تاہم قانون ساز محسن پیرہادی نے بدھ کے روز پارلیمنٹ کو بتایا کہ سرکردہ شیعہ عالم آیت اللہ جوادی آمولی نے ہفتے کے دن کو اختتام ہفتہ قرار دینے پرکوئی اعتراض نہیں اٹھایا۔

ش ر⁄ ا ا (اے ایف پی)