
ایران کے صدارتی انتخابات: ایرانی شوری نگہبان نے 6 صدارتی امیداروں کے ناموں کی منظوری دیدی
سابق صدر احمدی نژاد کو نااہل قرار دیدیاگیا‘ ایران میں صدارتی انتخابات 28 جون کو ہوں گے‘ امیدوراں میں اسپیکر محمد باقرقلیباف‘ سعید جلیلی ‘ علی رضا ذکانی ‘مسعود بزکیشان‘ مصطفی پورمحمدی‘امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی شامل ہیں
میاں محمد ندیم
پیر 10 جون 2024
16:22

(جاری ہے)
ایران میں صدارتی انتخابات 28 جون کو ہوں گے صدارتی امیداروں میں پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر اور سابق اسپیکر محمد باقرقلیباف، سابق جوہری مذاکرات کار سعید جلیلی جو 4 سال تک سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا سرکاری دفتر بھی چلاتے رہے ہیں صدارتی امیدواروں کے ناموں کو فائنل کرنے والے اعلیٰ ترین فورم شوریٰ نگہبان نے سابق صدر احمدی نژاد اور سابق پارلیمانی اسپیکر علی لاریجانی کے کاغذات مسترد کر دیے ہیں، انہیں ماضی میں بھی ایک بار شوری نگہبان کی طرف سے انتخاب میں حصہ لینے سے روکا جا چکا ہے. یاد رہے کہ ایران میں انتہائی مذہبی حکومتی نظام ہے جس کی قیادت سپریم لیڈر خامنہ ای کر رہے ہیں، شوریٰ نگہبان میں علما پر مشتمل پینل امیدواروں کے انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کرتا ہے، یہ پینل سپریم لیڈر خامنہ ای کی سرپرستی میں کام کرتا ہے. ایران کی سرکاری میڈیا پر الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے اس فہرست کا اعلان کیا گیا، جنہیں ایرانی شوریٰ نگہبان کی جانب سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی ان میں تہران کے سابق میئر علی رضا ذکانی بھی شامل ہیں اس کے علاوہ، قانون ساز مسعود بزکیشان، سابق وزیر داخلہ مصطفی پورمحمدی، قدامت پسند سیاستدان امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی شامل ہیں. اس سے قبل ایران کے الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ 28 جون کو ہونے والے انتخابات کے لیے 17 امید واروں نے رجسٹریشن کروائی ہے . خیال رہے کہ ابراہیم رئیسی 2021 میں صدر منتخب ہوئے تھے اور معمول کے شیڈول کے تحت صدارتی انتخاب 2025 میں ہونا تھاتاہم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال کے بعد صدارتی انتخابات قبل ازوقت منعقد ہورہے ہیں، حادثے میں وزیر خارجہ امیر حسین اور دیگر 6 ایرانی عہدیدار بھی جاں بحق ہوئے تھے ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد ایران کے آئین کے تحت نائب صدر محمد مخبر قائم مقام صدر بن گئے تھے. واضح رہے کہ 19 مئی کی شام ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو ملک کے علاقے آذربائیجان کے پہاڑی علاقے میں حادثہ پیش آیا تھا ایرانی صدر مشرقی آذربائیجان میں ڈیم کے افتتاح کے بعد واپس تبریز شہر کی طرف جارہے تھے، مقامی میڈیا کے مطابق وہ ایران اور آذربائیجان کے سرحدی علاقے سے واپس لوٹ رہے تھے.
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں سائیکل کا پہیہ دوبارہ چل پڑا
-
بچوں کے ہاتھوں میں اسمارٹ فون، والدین کو کیا کرنا چاہیے؟
-
پولیو کے مکمل خاتمے کی راہ میں کیا چیز رکاوٹ؟
-
ملک بھرمیں 911 ہیلپ لائن فوری طور پرفعال کردی گئی
-
پاکستان کا نیا کروزمیزائل فتح چہارم، دنیا میں دھاک بٹھا دی
-
نظام انصاف میں مصنوعی ذہانت کو استعمال کیا جائے، سپریم کورٹ
-
وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی رابطہ کار لوگروف کی ملاقات
-
اسحاق ڈار کا حالیہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
-
اسحاق ڈار لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے
-
سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے‘ ہر قسم کی مدد کی جائے گی، وزیراعظم
-
فوج کا کوئی انٹرسٹ نہیں کہ معصوم لوگوں کو دہشتگردی کے الزام میں مارے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
قومی شاہراہ پر مہنگی گاڑیوں سے بھرا ٹرالر الٹ گیا، لگژری گاڑیاں مکمل تباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.