چئیرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی سے سابق ایم پی اے ملک سلیم لابر سمیت مختلف وفود کی ملاقات

بدھ 15 مئی 2024 18:48

چئیرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی سے  سابق ایم پی اے ملک سلیم لابر سمیت مختلف ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بدھ کے روز سابق ایم پی اے ملک سلیم لابر نےسرکٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں وسیب کے علاقائی ، سیا سی و دیگرمسائل پرگفتگوکی گئی۔علاوہ ازیں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والےوفود نے ان سے ملاقات کی۔گیلانی لاء کالج کے دو رکنی وفد ،پرنسپل ڈاکٹر سمزا فاطمہ اورایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹرمحمد بلال نے سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہمارے خاندان کی تعلیم کےلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ہم نے خطے کی نہ صرف ترقیاتی کاموں بلکہ تعلیمی،سماجی اور دیگر حوالوں سے بھی خدمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گیلانی خاندان نے تعلیم کے شعبے کےلئے جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں سید یوسف رضاگیلانی سے سول سوسائٹی فورمز کے وفد نے ملاقات کی۔

شاہد محمود انصاری نےچیئرمین سینٹ کوملتان شہر میں پانچ سو پودے لگانے کی مہم کا دعوت نامہ دیا جو انہوں نے قبول کرلیا۔آل پاکستان ٹینیورٹریک ایسوسی ایشن کے وفد نے بھی سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین رانا سرفراز نون اپنے وفد کے ساتھ سید یوسف رضا گیلانی سے ملے،روائتی اجرک پہنائی اورانہیں چیئرمین سینٹ بننےپرمبارکباد دی ۔الطاف کھر،ملک نسیم لابر،افتخارشاہ،ملک خرم،ملک اطہرمڑل،صدیق لابر،ملک اجمل لابر،محمدطلحہ و دیگر وفود بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔اس موقع پرچئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نےتمام وفود کا شکریہ ادا کیا۔