گورنر سندھ کی سفارش پر گورنر ہاؤس میں انڈس یونیورسٹی کے خصوصی کانووکیشن 2024 کا انعقاد

بدھ 15 مئی 2024 19:58

گورنر سندھ کی سفارش پر گورنر ہاؤس میں انڈس یونیورسٹی کے خصوصی کانووکیشن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) گورنر سندھ و پیٹرن کامران خان ٹیسوری کی سفارش پر گورنر ہاؤس میں انڈس یونیورسٹی کے خصوصی کانووکیشن 2024 کا انعقاد کیا گیا۔ کانووکیشن میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سمیت مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، صنعتکاروں اور شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کانووکیشن میں قونصل جنرل انڈونیشیا اور معروف بزنس مین علی شیخانی کو اعزازی ڈگری بھی دی گئی ۔

گورنر سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈونیشیا کے قونصل جنرل سے بھائیوں جیسا تعلق ہے، انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنر انیشیٹیو کے تحت جو بھی اچھا کام کرے گا ہم اس کی حوصلہ افزائی کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ مزید 22 ہزار بچوں کو آن سائٹ آ ئی ٹی پڑھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :