سردار رند اور بیٹوں پر ایف آئی آر کے خلاف رند پینل کچھی کی کال پر ڈھاڈر شہر میں مکمل شٹر ڈان

بدھ 15 مئی 2024 23:17

ڈھاڈر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) رند پینل کچھی کی کال پر ڈھاڈر شہر میں مکمل شٹر ڈان ہڑتال کے باعث شہر کے تمام مارکیٹ اور کاروباری تجارتی مراکز بند رہے جس سے روز مرہ کی زندگی کافی متاثر رہی اور لوگوں کو اشیا ضرورت کی خریداری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔رند پینل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ میں قتل ہونے والے اصغر جتوئی نامی شخص کی ایف آئی آر صوبائی وزیر ریونیو کی ایما پر سردار یار محمد رند انکے بیٹوں چیئرمین ضلع کچھی میر بیبرگ رند میر سردار خان رند اور دیگر دو کارکنوں پر کاٹی گئی ہے جو سراسر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں انکا کہنا ہے کہ ہر دور ایسے مقدمات کا مقصد ہمیں کمزور کرنا اور ہمدردیاں بٹورنا ہوتا ہے جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ہمارے پرامن شٹر ڈان ہڑتال کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم جمہوری طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔

(جاری ہے)

سردار رند اور اس کے خاندان کی کچھی بولان کے لوگوں کی خدمات ہیں جو حاسدین اور مخالفین کو ایک آنکھ نہیں بھاتے اور وہ منفی پروپیگنڈہ اور حرکتیں کرتے رہتے ہیں جس سے ہماری مقبولیت میں کبھی کمی آئی ہے نا انشااللہ کبھی آئے گی بھی سردار رند تمام اقوام کے ساتھ ہمیشہ سے ایک مثبت تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر جھوٹی ایف آئی آر واپس نہ لی گئی تو آئندہ کا لائحہ عمل سخت ہوگا اور ہم قومی شاہراہ کو بولان سے ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند کر دیں گے جسکی تمام تر ذمہ داری موجود صوبائی حکومت اور انتظامیہ کے اعلی حکام پر ہو گی ۔