حکومت سندھ کی کوشش ہے کہ کاشتکاروں کے مسائل حل کیے جائیں،جام خان شورو

بدھ 15 مئی 2024 23:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) وزیر آبپاشی و خوراک جام خان شورو سے راھوکی ڈسٹری سینٹر اینڈ تیل آبادگار ایسوسی ایشن کے وفد نے آرکائیوز کمپلیکس میں ملاقات کی.

(جاری ہے)

ملاقات میں صدر حنیف خان نظامانی، جنرل سیکریٹری سید لطف علی شاہ اور انفارمیشن سیکریٹری اعجاز احمد پھنور موجود تھے، ملاقات میں آبادگاروں کیمسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا.

جام خان شورو کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی کوشش ہے کہ کاشتکاروں کے مسائل حل کیے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ اراضی کاشت کی جائے، صوبے میں گندم خریداری اور باردانہ کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جارہا ہی. وزیر خوراک کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں تیلدار فصلات کی کاشت کو فروغ دیا جارہا ہیارسا پانی معاملے پر سندھ سے زیادتی کررہاہے۔#

متعلقہ عنوان :