بانی پی ٹی آئی کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمات میں درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ

بدھ 15 مئی 2024 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمات میں درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کی درخواست بریت پر فیصلہ 27 جون کو سنائے گی ۔

(جاری ہے)

بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف مقدمات اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں مقدمات درج ہیں ۔علی نواز اعوان، صداقت عباسی، فیصل جاوید کی درخواست بریت پر فیصلہ بھی27جون کو سنایا جائے گا ۔شیخ رشید ، سیف اللہ نیازی کی درخواست بریت پر بھی فیصلہ 27 جون کو سنایا جائے گا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل تھہیم کیس میں درخواست بریت پر فیصلہ سنائیں گے۔