معذور خواتین کو ہنر سکھا کر مختلف اداروں میں ملازمت کیلئے مواقع پیدا کئے جائیں گے ، ڈپٹی کمشنر گجرات

بدھ 15 مئی 2024 23:30

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا ہے کہ معذور خواتین کو ترجیح بنیادوں پر ہنر سکھا کر مختلف اداروں میں ملازمت کے لئے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ری ہیبلیٹیشن کمیٹی کے تعارفی اجلاس کے موقع پر کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ثمن اعجاز، ڈی او سپورٹس راحیل باجوہ، ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر رضوان منظور بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے معذور افراد کی فلاح و بہبود کے جامع منصوبہ بندی اور سہولیات کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کیا گیا ہے، معذور بچوں کی تعلیم کے لئے حکومت پنجاب نے سپیشل ایجوکیشن کے ادارے قائم کر رکھے ہیں، جہاں طلباء و طالبات کو مفت تعلیم کے ساتھ فری ٹرانسپورٹ اور ماہانہ وظیفہ بھی دیا جارہا ہے، محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب کے ساتھ رجسٹرڈ تمام معذور افراد کو بلاسود قرضہ جات، معاون آلات، فنی تعلیم فراہم کی جائے گی، ماہانہ وظائف اور سرکاری و پرائیویٹ اداروں میں معذور افراد کو ملازمت کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ تمام عمارتوں میں داخلے کیلئے قابل استعمال راستے، ریمپ قابل استعمال ٹوائلٹ اور لفٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ بشمول بس، ٹرین، ہوائی جہاز، میں کرایوں میں خصوصی رعایت ہوگی، سرکاری و نجی اداروں میں 3 فی صد کوٹہ پر بھرتی یقینی بنائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ معذور افراد خود کو www.dpmis.punjab.gov.pk/register پر رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں، کسی بھی دشواری کی صورت میں ڈپٹی ڈائریکٹر دفتر سوشل ویلفیئر کے دفتر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔