خیبر پختونخوا کے وزیر مواصالات و تعمیرات کی زیر صدارت صوبے میں سڑکوں کی بحالی و مرمت سے متعلق اجلاس

صوبے کی سیلا ب سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی اور تعمیر کے حوالے سے فنڈز کی دستیابی اور دیگر امور پر تفصیلی تبدلہ خیال

بدھ 15 مئی 2024 19:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) خیبر پختونخوا کے وزیر مواصالات و تعمیرات شکیل احمد کی زیر صدارت صوبے میں سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی و مرمت سے متعلق پشاور میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایشین ڈیوپلمنٹ بینک کے وفد نے خصوصی طور پر شرکت کی وفدمیں سینگیون کیم،جونگ جائے شم ، خرم غفورآصف جے ترنگزئی اورایڈرلین ٹی نورٹے شامل تھے۔

اس موقع پر صوبے کی سیلا ب سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی اور تعمیر کے حوالے سے فنڈز کی دستیابی اور دیگر امور پر تفصیلی تبدلہ خیال کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مواصلات نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی مشکلات کو کم کرنے اور آمدورفت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کا ر لاہی ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ ایشین ڈیوپلمنٹ بینک سے بھی تعاون حاصل کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ خیبر پختو خوا میں سیلاب سے سڑکو ں کو کافی زیادہ نقصا پہنچا ہے اور سڑکوں کے انفراسٹریکچر کی جلد از جلد بحالی صوبائی حکومت کی پہلی ترجیح ہے تاہم فنڈز کی کمی کی مشکلات درپیش ہیں جنہیں دور کرنے کے لئے ایشین ڈیوپلمنٹ بینک سے بھی مدد لی جا رہی ہے ۔ صوبائی وزیر نے خیبر پختونخوا میں مواصلات کے منصوبوں کی تکمیل میں ایشین بینک کے وفد کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اس سلسلے میں اپنی مدد آئند بھی جا ری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :