Live Updates

یکم مئی سے10مئی تک گرانفروشوں کو6لاکھ62ہزارروپےجرمانہ کیاگیا،2مقدمات درج کرکے 4 افراد ،پابندسلاسل،ڈپٹی کمشنر

بدھ 15 مئی 2024 21:10

نارووال ،15 مئی (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) :وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات اورڈپٹی کمشنرنارووال سیدحسن رضاکی ہدایت پرضلع بھر میں اشیائے ضروریہ کی مقررکردہ قیمتوں سے زائد قیمت وصول کرنے والے افرادکے خلاف روزانہ کی بنیاد پرکریک جاری،یکم مئی سے10مئی تک 27پرائس مجسٹریٹس کی جانب سے پرائس چیکنگ دوران11ہزار643 انسپیکشنزکی گئیں،جن میں343 افرادپرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گے،جنہیں مجموعی طورپر6لاکھ62ہزارروپےجرمانہ کیاگیااور 2مقدمات درج کرکے 4 افرادکوپابندسلاسل کیاگیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح وزیراعلی پنجاب ہدایات کی روشنی میں جاری مہم کے تحت 15اپریل سے جاری روٹی اور نان کی زائد قیمت وصول کرنے پر روپے7لاکھ97ہزارروپےجرمانہ عائد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنرنارووال نےاس ضمن میں کہا کہ غذائی اشیاء کی سرکاری نرخ سے زائد قیمت کی وصولی پر بلا امتیاز کارروائی ہوگی لہذاتمام دکاندارسرکاری نرخ نامے اپنی دوکانوں کے سامنےنمایاں طور پر آویزاں کریں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات