وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلیکام شیزہ فاطمہ سے امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم کی ملاقات

بدھ 15 مئی 2024 21:30

۰ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلیکام شیزہ فاطمہ سے امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم کی ملاقات کی ہے ترجمان امریکی مشن جوناتھن لالئی کے مطابق پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم نے آج وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن شیزہ فاطمہ خواجہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ڈونلد آرمن بلوم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو وسیع کرنے کی امریکہ کی خواہش سے آگاہ کیا۔ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں ترقی کی بے پناہ صلاحیت پر بات کئی گئی, ترجمان امریکی مشن نے کہاکہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں ترقی میں اس شعبے میں سرمایہ کاری اور جدت لانے میں امریکی فرموں کے اہم کردار کو نوٹ کیا۔