وزیر تعلیم نے پنجاب کی پہلی فری آئی ٹی سٹی کا افتتاح کر دیا، دائرہ کار صوبہ بھر میں پھیلانے کا عزم
بدھ 15 مئی 2024 22:20
(جاری ہے)
گورنمنٹ اے پی ایس سکول میں بننے والا سنٹر آئی ٹی سٹی کے سلسلے کا پہلا سنٹر ہے۔
ان سنٹرز کو مرحلہ وار پورے پنجاب میں پھیلایا جائے گا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ موجودہ دور ٹیکنالوجی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، روبوٹیکس اور ای کامرس کا دور ہے۔ ترقی کا سفر آئی ٹی کے راستے سے ہو کر گزرتا ہے۔ آج کے نوجوانوں کو ٹیکنالوجی سے جوڑنے کی ضرورت ہے۔ آئی ٹی اور فنی سکلز پر عبور حاصل نہ کر سکنے والی قومیں ترقی کا سفر کبھی طے نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں کو آئی ٹی اور دیگر فنی سکلز کے ذریعے خود مختار بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن آئی ٹی کورسز کیلئے نوجوانوں کو لاکھوں روپے خرچ کرنے پڑتے تھے وہ اب نہیں کرنے پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کی بہترین اور منفرد آئی ٹی سٹی ثابت ہوگی جس میں داخلے کے حوالے سے ہر سال باقاعدہ ٹارگٹ سیٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ویژن پنجاب کے تمام نوجوانوں اور افراد کو دور حاضر کی جدید مہارات سکھانا ہے۔ انہی مہارات کے ذریعے نوجوانوں کو اس قابل بنائیں گے کہ وہ بے روزگاری جیسے کرائسز کا مقابلہ کر سکیں گے۔ اس موقع پر وزیر تعلیم نے پنجاب حکومت کی جانب سے آئی ٹی سٹی میں تعاون اور اشتراک پر جے ڈی سی فائونڈیشن کا شکریہ بھی ادا کیا اور فانڈیشن کے اشتراک سے صوبے بھر میں 100 آئی ٹی سنٹرز کے آغاز کے عزم کا اظہار کیا۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر، جے ڈی سی کے جنرل سیکرٹری ظفر عباس، علی شیخانی، ایم پی اے اسامہ اور دیگر بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
اہل خانہ سے ناراض ہو کر گھر سے بھاگنے والی لڑکی بازیاب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا تفصیلی دورہ علاج معالجے کی سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا
-
پی ٹی آئی واحد حقیقی سیاسی جماعت، باقی پارٹیز بوقت ضرورت بنیں، شاہد خاقان
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا کلرکہار ٹراما سنٹر ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا جارحیت کا شکار معصوم بچوں کے عالمی دن پیغام
-
پاکستانی نژاد سیاح خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار
-
نیب نے غیر معیاری دودھ اور دہی کی فروخت پر نوٹس لے لیا
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے مابین ملاقات
-
چیچہ وطنی،جی ٹی روڈ پر مسافر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار کمسن بچہ جاں بحق
-
ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 7 جون کو طلب
-
پی پی 32 گجرات، پرویزالٰہی کی مبینہ دھاندلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
وزیراعظم کا بلوچستان کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.