علی ناصر رضوی کے آنے کے بعد اسلام آباد میں کرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ، احسن ظفر بختاوری
بدھ 15 مئی 2024 23:30
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی تجاویز میرے اور میری ٹیم کیلئے گائیڈ لائینز ہیں۔
اسلام آباد پولیس بزنس کمیونٹی اور شہریوں کی توقعات اور اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی۔اسلام آباد پولیس یقینی بنائے گی کہ اس اعتماد کے رشتے کو برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہی ہمارا مقصد ہے، بزنس کمیونٹی سے درخواست ہے کہ پولیس پر یقین رکھیں ۔اسلام آباد پولیس آپ کیلئے ہر وقت جاگ رہی ہے اور ہم پوری توانائی اور طاقت کے ساتھ جرائم اور مجرموں کی بیخ کنی کرنے آئے ہیں۔علی ناصر رضوی نے کہا کہ اگر ہم اپنی فیملی کے ہمراہ اس وجہ سے باہر نہیں جا سکتے کہ کوئی واردات ہو جائے گی تو اس سے بڑی دہشت گردی کیا ہو سکتی ہے، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ خوف کے اس ماحول کا خاتمہ کریں ۔ہم آپ کے ٹیکس کے پیسوں سے تنخواہیں پاتے ہیں، آپ کو جوابدہ ہیں۔یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ہم آپ کا کام نہ کریں۔آپ سوال پوچھنا شروع کریں، پوچھا کریں کہ انویسٹی گیشن کا پراسس کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت مشکل سے اسلام آباد کے تھانوں کی حالت کو بہتر کیا ہے اور اگلے 2 ماہ میں اسلام آباد کے تمام تھانوں کو گلبرگ کی طرح خوبصورت بنائیں گے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ سی ٹی ڈی کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ہم اسلام آباد پولیس میں سسٹین ایبل ماڈل کو اپنانے جا رہے ہیں۔علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسلام آباد میں کسی جگہ کا بھی کرمنل ہوٹل میں چیک ان یا چیک ائوٹ کرے گا تو پکڑا جائے گا۔اسلام آباد اور صوبوں میں کرمنلز کا ڈیٹا شئیر کیا جا چکا ہے اور اسلام آباد میں چند دنوں میں کرائم کی نشاندہی کیلئے پولیس ایپلیکیشن لانچ کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی 10 ٹیمیں اپلیکیشن کی مانیٹرنگ کریں گی ۔شہری کہیں بھی قوانین کی خلاف ورزی دیکھیں فوری تصویر کھینچ کر اپلیکیشن پر اپ لوڈ کر دیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مرکزی انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے سے ہی کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ کاروباری افراد کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج مکمل چھان بین کے بعد کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد تھانوں میں شہریوں کے ساتھ سلوک پر خصوصی نظر رکھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ ظفر بختاوری نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر کے پلیٹ فارم سے منشیات سے پاک اسلام آباد کیلئے پولیس سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد ٹریفک کے مسائل حل کرنے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیں اور مختلف مارکیٹس میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے رضاکارانہ فورس بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ علی ناصر رضوی کے حوالے سے تاثر پایا جاتا ہے کہ یہ جہاں جاتے ہیں کرائم کیخلاف جنگ کرتے ہیں۔علی ناصر رضوی دبنگ پولیس افسر ہیں جو کبھی پیچھے ہٹنا نہیں جانتے۔امید ہے آئی جی اسلام آباد سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کو دارالحکومت سے بھاگنے پر مجبور کر دیں گے۔مزید تجارتی خبریں
-
سونے کی مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ
-
جون کیلئے فی یونٹ بجلی ایک روپے 90 پیسے مہنگی، نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں آٹے کی قیمت میں مئی کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 29.26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، پاکستان بیورو برائے شماریات
-
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ملاجلارحجان
-
برائلرگوشت کی قیمت میں8 روپے کلو کم
-
یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 9.8 فیصد اضافہ
-
24 قیراط سونے کی قیمت میں 700 روپے اضافہ
-
ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 11 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 9 فیصد کمی ہوئی،رپورٹ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 692پوائنٹس کمی سے 74ہزار 882پوائنٹ ہوگیا
-
قومی بچتوں کے فروغ کیلئے200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی17 جون کو ہو گی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ملاجلارحجان
-
پیاز کی قیمت پھر بے لگام، مارکیٹ میں سرکاری نرخ بھی نظرانداز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.