غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونےوالے افرا د کی تعداد 35ہزار سے تجاوز کرگئی

جمعرات 16 مئی 2024 08:30

مقبوضہ بیت المقد س (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) فلسطین کے علاقے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ میں شہید ہونےوالے افرا د کی تعداد 35ہزار سے تجاوز کرگئی ۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق غزہ کی وزارتِ صحت نےکہا کہ اسرائیل اور 7 ماہ سے زائد جاری اسرائیلی جنگ میں غزہ کے علاقے میں کم از کم 35,233 افرادشہید ہو چکے ہیں۔وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تازہ ترین تعداد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی کم از کم 60 شہید میں شامل ہیں جبکہ 79,141 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔