امریکی ریاست ٹیکساس میں پل سے بجرا ٹکراگیا، تیل کا رِسا

پل عارضی طور پر بند کرکے مرمت شروع کردی گئی، گیلویسٹن سٹی سے پیلیکن آئی لینڈ کا رابطہ منقطع ہوگیا

جمعرات 16 مئی 2024 12:45

امریکی ریاست ٹیکساس میں پل سے بجرا ٹکراگیا، تیل کا رِسا
ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک بجرا (چھوٹا جہاز)تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر دریا پر بنے پل سے ٹکرا گیا۔ اس حادثے کے نتیجے میں پل کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا اور تیل کا رِسا بھی شروع ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گیلویسٹین سٹی کو پیلیکن آئی لینڈ سے ملانے والے پل کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مرمت کے علاوہ رِسا پر قابو پانے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔پل بند کردیے جانے سے پیلیکن آئی لینڈ کا رابطہ گیلویسٹن شہر سے منقطع ہوگیا ہے۔ اب لوگوں کو بہت بڑا چکر کاٹ کر شہر کی طرف آنا پڑ رہا ہے۔جس پل سے بجرا ٹکرایا ہے وہ مخدوش قرار دیا جاچکا تھا اور 2025 میں اسے تبدیل کیا جانا تھا۔ حادثے کے نتیجے میں پل کے کئی حصے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ہیں تاہم معاشی سرگرمیوں کے زیادہ متاثر ہونے کا خطرہ نہیں۔ اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔