روس اور چین کے تعلقات کسی کے خلاف اور نہ ہی کسی مفاد پر مبنی ہیں ، صدر ولادیمیر پیوٹن

جمعرات 16 مئی 2024 14:37

روس اور چین  کے تعلقات  کسی کے خلاف اور نہ ہی کسی مفاد پر  مبنی  ہیں ، ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) روس کے صدرولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس اور چین کے تعلقات نہ کسی کے خلاف اور نہ ہی کسی مفاد پر مبنی ہیں ۔ تا س کے مطابق انہوں نے دورہ چین کے دوران چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ہمراہ بات کر تے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے تعلقات موقع پرست نہیں اور نہ ہی ان کا رخ کسی کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی معاملات میں ہمارا تعاون بین الاقوامی سطح پر استحکام کے اہم عوامل پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ روس اور چین مل کر انصاف کے اصولوں اور ایک جمہوری عالمی نظام کو برقرار رکھے ہوئے ہیں ، دونوں ممالک اقوام متحدہ، برکس، ایس سی او اور جی 20 میں کامیابی کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم یوریشین سپیس میں انضمام کے عمل کو مزید ہم آہنگ کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ یوریشین اقتصادی برادری اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی صلاحیت کو یکجا کیا جا سکے۔ روسی صدر نے امید ظاہر کی کہ ان کا موجودہ دورہ دوطرفہ تعلقات کومزید تقویت دے گا۔