فیسکو کا کریک ڈاؤن جاری، 24گھنٹوں میں مزید33 بجلی چور وں کو 18 لاکھ57 ہزار روپے جرمانہ

جمعرات 16 مئی 2024 15:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو) نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 24 گھنٹوں میں مزید33 بجلی چور پکڑ لئے جنہیں 18 لاکھ57 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد اور کنکشن منقطع کر دیئے۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو فیصل آباد انجینئر محمد عامر نے اے پی پی کو بتایا کہ فیسکو ریجن کے 6آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 249 روزکے دوران کل8049بجلی چور پکڑے گئے جنہیں ایک کروڑ87لاکھ سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور84کروڑ روپے سے زائدجرمانہ عائدکیاگیا جبکہ فیسکو ریجن میں مجموعی طور پر7919بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاجاچکا ہے نیز6403بجلی چوروں کو گرفتاراور60کروڑسے زائد روپے کی ریکوری بھی کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ فیسکوفرسٹ سرکل سے اب تک1911بجلی چوروں کو45لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور19کروڑ88لاکھ روپے سے زائد جرمانہ ،فیسکوسیکنڈسرکل سے1437بجلی چوروں کو35لاکھ46ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 15کروڑ716لاکھ روپےسے زائد جرمانہ،فیسکوجھنگ سرکل سے 913بجلی چوروں کو27لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 9کروڑ69لاکھ روپےسے زائد جرمانہ،فیسکوسرگودھا سرکل سے 1174بجلی چوروں کو25لاکھ36ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 12کروڑ91لاکھ روپےسے زائد جرمانہ،فیسکومیانوالی سے 2055بجلی چوروں کو41لاکھ20ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور19کروڑ73لاکھ روپےسے زائد جرمانہ جبکہ فیسکوٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے 559بجلی چوروں کو13لاکھ18 ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 6کروڑ64لاکھ روپےسے زائد کا جرمانہ عائدکیاگیا۔